اداکارہ سے مبینہ زیادتی، 73 سالہ فلم ڈائریکٹر گرفتار

اداکارہ سے مبینہ زیادتی، 73 سالہ فلم ڈائریکٹر گرفتار

Aug 10, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی 33 سالہ اداکارہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 73 سالہ فلم ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ ہدایت کار نے فلم سے متعلق گفتگو کے بہانے انہیں گھر بلایا، جہاں مبینہ طور پر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اداکارہ کا مزید الزام ہے کہ ملزم نے انہیں نشہ آور دوا دی اور واقعے کی اطلاع کسی کو دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے ہدایت کار کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کو 12 اگست تک پولیس کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہدایت کار طویل عرصے سے فلمی صنعت سے وابستہ ہیں اور متعدد معروف فلموں کی تحریر و پروڈکشن میں کام کرچکے ہیں۔