اباسین خبر

2027 ورلڈ کپ منصوبہ بندی: بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی اختیار کر لی

2027 ورلڈ کپ منصوبہ بندی: بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی اختیار کر لی

نئی دہلی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے واضح کیا ہے کہ 2027ء کے عالمی کپ کے لیے ٹیم کی منصوبہ بندی اور کھلاڑیوں سے متعلق مشاورت کو عوامی بحث کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ روہت شرما اور 37 سالہ ویرات کوہلی اس وقت صرف ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور دونوں سابق کپتانوں کی 2027 ورلڈ کپ میں شمولیت پر مسلسل قیاس آرائیاں جاری ہیں۔دیواجیت سائیکیا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹیم سے متعلق تمام اسٹریٹجک فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہیں اور انہیں میڈیا کے سامنے لانا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور دیگر متعلقہ حکام کے درمیان ٹیم کے مستقبل پر مسلسل مشاورت جاری رہتی ہے اور یہ ایک مسلسل عمل ہے۔ان کے مطابق یہ تمام فیصلے مکمل طور پر اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں اور بورڈ کی سطح پر ہی رکھے جاتے ہیں، اس لیے کسی بھی کھلاڑی کے مستقبل پر قبل از وقت رائے دینا مناسب نہیں۔