لاہور(کامر س ڈیسک)پاکستان کا کل قرض 67500ارب روپے تک ہوگیا ہے،14سالوں میں ملکی قرض میں 61ہزار 4سوارب کا اضافہ ہواہے، ملک میں 15ارب 64کروڑ 90لاکھ روپے کے نوٹ گردش کررہے ہیں۔سینیٹ کااجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوں۔وزارت خزانہ کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان کا کل قرض 67ہزار 5سوارب روپے ہوگیا ہے جس میں سے 43ہزار4سو ارب روپے جو کل قرض کا 64فیصد بنتا ہے وہ ملکی قرض ہے جبکہ 24ہزار 1سوارب روپے غیرملکی قرض ہے جو کل قرض کا 36فیصد بنتے ہیں، 2008میں ملکی قرض 6ہزار 1سو ارب تھا اب مالی سال 2024میں 67ہزار 5سوارب روپے ہوگیا ہے اس طرح 2008کے مقابلے میں ملکی قرض میں 61ہزار 4سوارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
14سالوں میں ملکی قرض میں 61ہزار 4سوارب کا اضافہ
47