پشاور( اباسین خبر)پشاور سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اٹھنے والے اعتراضات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان وزیراعلی کے مطابق علی امین گنڈاپور جلد اڈیالہ جیل جائیں گے جہاں وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مائنز اینڈ منرلز بل پر حتمی رائے لی جائے گی، ساتھ ہی اہم سیاسی امور اور پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بل پر حتمی فیصلے سے پہلے پارٹی قیادت کی منظوری چاہتے ہیں اور اس ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔سیاسی پنڈتوں کے مطابق اس ملاقات کو تحریک انصاف کی داخلی صف بندی اور مستقبل کی سیاسی سمت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مائنز اینڈ منرلز بل پر پھوٹ، گنڈاپور کا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں اہم ملاقات کا فیصلہ
6