کو ئٹہ ( اباسین خبر)قلعہ سیف اللہ میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اب وقت آ گیا ہے کہ حقیقی جمہوریت کو تسلیم کرتے ہوئے آئین اور قانون کی بالادستی قائم کی جائیانہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خودمختاری، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور قوموں کے برابری کے اصول پر مبنی نظام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتاخوشحال کاکڑ نے فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومتوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی فوری برخاستگی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کروا کر اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کیا جائیان کا کہنا تھا کہ سبی تا سوات پشتونخوا وطن پر مشتمل قومی صوبہ پشتونوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے اور اس کے قیام تک موجودہ دو قومی صوبے میں برابری کی بنیاد پر اختیارات اور وسائل کی تقسیم یقینی بنانا ہوگی خوشحال کاکڑ نے الزام عائد کیا کہ پشتون افغان ملت پر بدترین غلامی مسلط ہے اور انہیں ان کے وسائل سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر پر دوسرے قابض ہیںانہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ تمام پشتون قوم پرست قوتیں متحد ہو کر قومی بیانیہ تشکیل دیں اور تسلسل کے ساتھ جدوجہد میں تیزی لائی جائیان کا کہنا تھا کہ جعلی اسمبلیوں کی جعلی قانون سازی، بدامنی، دہشتگردی اور لاقانونیت کے ذریعے پشتون وسائل پر قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گاآخر میں انہوں نے مقتدر قوتوں کو خبردار کیا کہ پشتونوں کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے بصورت دیگر حالات سب کے قابو سے باہر نکل سکتے ہیں۔
فارم 47 کی حکومتیں ختم کی جائیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں: خوشحال کاکڑ کا
6