اسلام آباد ( ہیلتھ ڈیسک)اسلام آباد میں نباتات سے خارج ہونے والے پولن الرجی کی مقدار 40 ہزار 628 تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث شہریوں میں الرجی کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دمہ اور سانس کے مریض پولن کی بڑھتی مقدار سے شدید خطرات کا شکار ہیں، اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی، جہاں اس کی مقدار 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ سیکٹر جی سکس میں پولن کی مقدار 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح سیکٹر ای ایٹ میں 10 ہزار 51 اور سیکٹر ایف ٹین میں 7 ہزار 160 تک پولن کی مقدار ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولن کی مقدار 45 ہزار زرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ ڈاکٹرز نے پولن الرجی کے مریضوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ اس موسمی الرجی سے بچ سکیں۔
اسلام آباد میں پولن الرجی کی مقدار میں خطرناک اضافہ، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ
5