کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نابینا وکیل سید صادق حسین کو سندھ جوڈیشل سروسز رولز کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ آسامی پر بھرتی ممکن نہ ہو تو آئندہ آنے والی آسامی پر درخواست گزار کو بھرتی کیا جائے۔آئینی بینچ نے یہ بھی کہا کہ فیصلے پر چار ہفتوں کے اندر عمل درآمد کیا جائے گا، جبکہ درخواست گزار کی سنیارٹی کا معاملہ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی پر چھوڑ دیا گیا۔ عدالت نے اس فیصلے کی نقول سیکریٹری قانون اور رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ میڈیکل فٹنس کے حوالے سے رعایت کی درخواست کی تھی کیونکہ ان کی بصارت میں خرابی تھی، جس پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، تاہم کارروائی نہیں کی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ کا نابینا وکیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم
4