2
پشاور( اباسین خبر)جنوبی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک تین اہم شاہراہوں پر کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ عزیز آباد چوک سے جنڈولہ، لدھا سے مکین اور بی بی راغزئی سے جنڈولہ تک سڑکیں بند رہیں گی۔شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن میں بھی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس سے شندوری نواز پل سے میلوگئی پل تک اور تحصیل دوسلی میں گڑدائی و خارسین تک سڑکیں بند رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔