کو ئٹہ ( اباسین خبر)محکمہ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق، ضلع واشک میں ماشکیل کے سرحدی علاقے میں کی جانے والی کارروائی میں 840 کلو افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، جو اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔اسی طرح چمن کے علاقے میں بھی ایک اور بڑی کارروائی کی گئی، جس میں 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ دونوں کارروائیوں میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔اے این ایف نے ان کارروائیوں کے سلسلے میں نامعلوم منشیات اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اے این ایف کی مختلف کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
2