ٹو کیو( مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر ہونے والا ریلوے سٹیشن تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اوساکا شہر کے جنوب میں واقع Wakayama علاقے میں 108 اسکوائر فٹ پر پھیلنے والے اس سٹیشن کی تعمیر محض 6 گھنٹوں میں مکمل کی جائے گی۔جاپان ریلوے گروپ کے مطابق، سٹیشن کی تعمیر کے لیے تمام سامان تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کیا جائے گا، جس کے بعد اسے تعمیراتی مقام پر پہنچا کر فورا اسمبل کر دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ 25 مارچ کو شروع ہوگا، جب پرانے ریلوے سٹیشن سے آخری ٹرین روانہ ہو گی۔اس منفرد منصوبے کے بارے میں یہ واضح نہیں کہ جاپان نے ایک گمنام ریلوے سٹیشن کو اس تعمیر کے لیے کیوں منتخب کیا، لیکن اس کا مقصد نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور ریلوے کے شعبے میں جدت لانا ہے۔
دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر ہونے والا ریلوے سٹیشن، تعمیر محض 6 گھنٹوں میں مکمل کی جائے گی
3