میری لینڈ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی وفاقی عدالت نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے رکن ایلون مسک کو یو ایس ایڈ کے خاتمے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، میری لینڈ کی عدالت نے ڈوج اور ایلون مسک کو یو ایس ایڈ کے خلاف مزید اقدامات سے روکا اور کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت میں واقع ہیڈکوارٹر کو دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔یہ مقدمہ یو ایس ایڈ کے 2 درجن سے زائد ملازمین کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ایلون مسک نے وفاقی ایجنسیوں پر بے پناہ اتھارٹی حاصل کرلی ہے، جو آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کی کوششوں پر ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا
2