پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ میں وکلا کے داخلے پر پابندی کے خلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب خان پر مشتمل بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شناخت کرانے کے باوجود وکلا کو پشاور چھانی کے علاقے میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔ درخواست کے بعد ہائی کورٹ بار اور کینٹ انتظامیہ کے درمیان بات چیت بھی ہوئی ہے۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ بات چیت ہوئی ہے اور اس طرح کوئی حل نکل آئے گا۔ درخواست گزار کے وکیل نے ہائی کورٹ سے عبوری ریلیف کی استدا کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کو کینٹ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔جسٹس صاحبزادہ اسد نے کہا کہ ہم 4 دن میں کینٹ انتظامیہ سے جواب طلب کریں گے اور انہیں بھی سنیں گے۔
کینٹ میں وکلا کے داخلے پر پابندی کامعا ملہ،پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا
4