پشاور( اباسین خبر)سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے اور عید کے بعد حکومت کے خلاف ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، جس میں پیکا قانون، 26ویں ترمیم اور دیگر قوانین کو جبر کے ذریعے پاس کیا گیا، جبکہ حکومت نے کچھ کام نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دیے۔شبلی فراز نے وفاقی کابینہ میں اضافے کو ضمیر فروشوں کے لیے انعام قرار دیا اور کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوب گیا ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور سندھ کے لوگ اپنے پانی کے جائز مطالبات کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بنوں تک پہنچنا تشویش ناک ہے۔اس دوران پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر شبلی فراز اور دیگر پی ٹی آئی رہنماں کی مقدمات تفصیلات کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، تاہم انہوں نے اس رپورٹ کو نہیں دیکھا اور عدالت سے گزارش کی کہ رپورٹ دیکھی جائے۔
پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان
3