2
استنبول( سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے سابق فٹبالر مسعود اوزل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) میں شمولیت اختیار کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2014 کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی جرمن ٹیم کے سابق کھلاڑی اور ریال میڈرڈ اور آرسنل جیسے بڑے فٹبال کلبز کے سٹار کھلاڑی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جماعت میں شمولیت اختیار کی، جس پر اردوان نے انہیں خوش آمدید کہا۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 37 سالہ سابق جرمن فٹبالر حکومتی پارٹی کی سینٹرل کونسل کے ممبر منتخب کیے گئے ہیں۔