اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کر لیاسپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق دینے کے معاملے میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی تحریری جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور نادرا اور الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن کو دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔یہ کیس پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شیخ رشید احمد کی جانب سے عدالت میں دائر کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست کی تھی۔ وکیل داد غزنوی نے بھی اسی درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپنی درخواست دائر کی تھی۔
سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کیس، نادرا و الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب
3