کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں اور ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیم کی مشترکہ کوشش سے کامیابی ملنا خوشی کی بات ہے۔محمد رضوان نے مزید کہا کہ 29 سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور اس طویل عرصے میں پاکستان کو کئی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔انہوں نے حارث رف کے حوالے سے کہا کہ وہ 80 فیصد فٹ ہیں اور انہوں نے بولنگ بھی کی ہے۔ رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی کپتان ہیں اور وہ صرف ٹاس یا پریس کانفرنس کے لیے آتے ہیں۔کپتان نے کہا کہ سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری زیادہ ہے، اور کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ بابر اعظم اوپن نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کے مقابلے میں بہتر کھیلنا ہوگا، اور تمام کھلاڑی پرامید ہیں کہ پاکستان ٹائٹل جیتے گا۔
ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں: محمد رضوان
5