لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے مل کر 69 وکٹیں حاصل کیں، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے سب سے زیادہ 19 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ پاکستان کے نعمان علی نے 16 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ نعمان علی نے سیریز میں ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا، جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی، جو کسی پاکستانی اسپنر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔پاکستان کے دیگر اسپنرز میں ساجد خان نے 15 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے 7 وکٹیں لیں۔ ویسٹ انڈیز کے گداکش موتی اور سنکلیئر نے بالترتیب 7 اور 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔یہ سیریز اسپن بولنگ کی برتری کو ظاہر کرتی ہے اور 2022 میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں حاصل کی جانے والی 67 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔ اس شاندار کارکردگی سے اسپن بولنگ کے کھیل میں ایک نیا معیار قائم ہوا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز کا ٹیسٹ سیریز میں منفرد ریکارڈ
17