اسلام آباد( اباسین خبر)حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو پارلیمنٹ ہاس میں طلب کر لیا گیا ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، لیکن پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب نہیں دیا کہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماں نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں، اور مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں حکومت اپنی ہی چائے پی لے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات میں ان کی طرف سے دو مطالبات پیش کیے گئے تھے، لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق وہ کسی اور میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے، اور مذاکرات کو ہولڈ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کمیشن کا اعلان کرنا چاہیے، اور اس کے بعد وہ مذاکرات پر دوبارہ غور کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیا ہے بشرطیکہ حکومت کمیشن بنانے کا اعلان کرے۔
سپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب کر لیا، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار
6