1
لاہور( شو بز ڈیسک)خوبرو اداکارہ مریم نفیس بہت جلد اپنے ہاں ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔ اداکارہ امید سے ہیں اور اس وقت اپنی اس خوشی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہی ہیں، حالانکہ اس دوران تھکاوٹ اور دیگر تکالیف کا سامنا بھی ہے، لیکن وہ پھر بھی سیر سپاٹوں میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔مریم نفیس نے حال ہی میں اپنے بے بی مون کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل آیا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بہت سے دیگر نے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔