3
کوئٹہ ( اباسین خبر)نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات پر عوام کا حق تسلیم کیا جائے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے قومی جرگہ قائم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے سمندر سے ٹرالر مافیا کا خاتمہ کر کے مقامی ماہی گیروں کو تحفظ دیا جائے۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سی پیک کے تحت اسلام آباد، گوادر، کوئٹہ اور کراچی کو موٹروے لنک بنایا جائے تاکہ صوبے میں معاشی ترقی اور روابط میں بہتری آئے۔