کراچی ( اباسین خبر)وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپسا) کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں کریکٹر ماسٹری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وہ قوم پرست ہیں اور اس لیے قومی زبان میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی انقلاب کے لیے پہلے فکری انقلاب لانا پڑتا ہے، اور تعلیم کا مقصد صرف سند حاصل کرنا نہیں، بلکہ حقیقی تعلیم کی اہمیت ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں نے اسناد کی شرط ہی ختم کر دی ہے۔
کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
3