اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ڈینٹل کورس کی مدت 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ کونسل نے گزشتہ سال ڈینٹل کورس کی مدت 4 سال کی بجائے 5 سال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دبا پر پی ایم ڈی سی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ اس کے علاوہ، پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کی عمر کی حد میں بھی اضافہ کر دیا ہے، جو اب 70 سال سے بڑھا کر 75 سال کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کونسل کے 12 ویں اجلاس میں کیا گیا۔پی ایم ڈی سی کے صدر نے پمز ہسپتال میں اپنی مدتِ ملازمت میں دوسری بار توسیع بھی کروا لی ہے، جو 17 جنوری کو کی گئی۔
پی ایم ڈی سی نے ڈینٹل کورس کی معیاد 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
2
پچھلی پوسٹ