نیویارک( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دبلے پتلے افراد میں بھی مہلک ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہوسکتا ہے، اور اس کا تعلق پٹھوں میں چھپی ہوئی چربی سے ہے۔ہارورڈ میڈیکل سکول کے محققین نے پٹھوں میں موجود چربی کا موازنہ گائے کے گوشت میں موجود چربی کی باریک تہہ سے کیا ہے، جو گوشت کو ذائقہ دار بناتی ہے۔ حالانکہ گائے کے گوشت کی یہ قسم بعض افراد کو پسند آتی ہے، مگر انسانوں میں یہ چربی صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔محققین نے اپنی تحقیق میں یہ پایا کہ پٹھوں میں چربی والی خواتین، چاہے ان کا باڈی ماس انڈیکس (BMI) کچھ بھی ہو، انہیں ہارٹ اٹیک یا امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق، پٹھوں میں چربی کی مقدار میں ہر ایک فیصد اضافے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ تاہم، وہ دبلے پتلے افراد جن کے پٹھوں میں کم چربی ہوتی ہے، ان میں امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ محققین نے یہ بھی بتایا کہ جلد کے نیچے جمع ہونے والی چربی سے دل کے دورے کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
دبلے پتلے افراد بھی ہارٹ اٹیک کا شکار ہو سکتے ہیں : طبی ماہرین
1