کراچی ( اباسین خبر)ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک بڑی کارروائی کی ہے جس میں کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کیا۔اس کارروائی کے دوران کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع ایک دکان پر چھاپہ مارا گیا اور ملزم بلال احمد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے 13,000 امریکی ڈالر، 7,000 یو اے ای درہم، 6,000 سعودی ریال، 1,000 کینیڈین ڈالر، اور 1 کروڑ 2 لاکھ روپے کی نقدی برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں ملزم سے موبائل فون اور دیگر کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ایف آئی اے نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب؛ کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
3