کراچی( ایجو کیشن ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کی اسکروٹنی کمیٹی نے نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز کردیا ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق کمیٹی ممبران کی تعداد 66 کر دی گئی ہے، اور 2 جنوری سے اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اسکروٹنی فارم جمع کروا چکے ہیں۔ چند دنوں میں طلبا کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے۔سیکریٹری انٹر بورڈ امیرحسین قادری کے مطابق اسکروٹنی کا عمل مزید تیز کرنے کے لیے تین شفٹوں میں کام جاری ہے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج پر طلبا کی شکایات کے ازالے کے لیے سینیئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ ناظم امتحانات کو اسکروٹنی کا عمل 30 روز میں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
کراچی انٹربورڈ میں نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز
2