ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ انوشا ڈنڈیکر نے حال ہی میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے ملاقات کی، جس نے انہیں فلم ویرودھ، فیملی کمز فرسٹ کے سیٹ پر گزارے گئے لمحات یاد دلا دیے۔انسٹاگرام پر اس خوبصورت ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشا ڈنڈیکر نے لکھا، “میرے پہلے سسر… خوش نصیب ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کیا۔” اداکارہ نے ہیش ٹیگ ویرودھ ری یونین کا بھی استعمال کیا۔ملاقات کے بعد مداحوں نے بھی فلم ویرودھ کو یاد کیا اور اس کی خوب تعریف کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “یہ ایک شاندار اور جذباتی فلم تھی۔ آپ اور امیتابھ جی نے بہترین کام کیا۔ بدقسمتی سے یہ فلم جولائی 26 کی بارشوں کے باعث متاثر ہوئی۔” ایک اور مداح نے کہا، “یہ فلم اپنے وقت سے آگے تھی۔ اگر آج ریلیز ہوتی تو شاید فلم فیئر ایوارڈ جیت لیتی۔”فلم ویرودھ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں امیتابھ بچن اور انوشا ڈنڈیکر کے علاوہ سنجے دت اور جیا بچن بھی مرکزی کرداروں میں تھے۔
امیتابھ بچن کی ’بہو‘ کے ساتھ تصویر وائرل
3