لاہور( اباسین خبر)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلی کے لیے رول ماڈل ہیں۔اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آرہا ہے، اور مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب تک پھیلادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ ان کی شاندار کارکردگی ہے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، نئی سڑکوں کی تعمیر ہو رہی ہے اور نئی الیکٹرک بسیں بھی چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے تاریخی منصوبوں میں اپنی چھت اپنا گھر اور کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی شامل ہیں، جبکہ خوشحال پنجاب اور ستھرا پنجاب منصوبے بھی کامیابی سے جاری ہیں۔عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں پنجاب کے وسائل کو گوگی، پنکی اور کپتان کی حکومت نے بے دردی سے لوٹا، اور مریم نواز پنجاب کے عوام سے اس ناانصافی کا ازالہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج ہر طبقے کے لیے مریم نواز روز نئے منصوبے لارہی ہیں، جبکہ مخالفین اپنی کارکردگی پر کم اور مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں۔
مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں، عظمیٰ بخاری
5