اسلام آباد( کامرس ڈیسک)خیبرپختونخوا کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے کاروباری وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ کیا۔ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں متعلقہ شعبوں کی ترقی اور تجارتی فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور خیبرپختونخوا کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف صنعتوں، آئی ٹی، توانائی، سیاحت، صحت اور تعلیم سے متعلق اہم پالیسی امور زیر بحث آئے۔ایس آئی ایف سی نے صنعتی و اقتصادی ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔یہ اجلاس خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوا، اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معیشت کی بحالی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
3