اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) انڈسٹری کے فروغ کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) حکومت کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای وی پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے، جس سے پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار نے 2030 تک 10,000 ای وی چارجنگ سٹیشنز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ای وی چارجنگ سٹیشنز کے بجلی کے نرخوں میں 44 فیصد کمی کی گئی ہے، اور ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کے لیے 90 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ چینی کمپنی اے ڈی ایم گروپ نے پاکستان میں ای وی فیکٹری کے قیام کے لیے 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔نئی الیکٹرک گاڑیاں ایک چارج پر 300 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھیں گی۔ حکومت کی جانب سے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی نئی ریگولیشنز سے پاکستان کے ماحولیاتی توازن میں بہتری کی توقع ہے۔ای وی کی جانب منتقلی سے اربوں ڈالر کی بچت متوقع ہے، جس سے ایندھن کی درآمدات اور کاربن اخراج میں کمی آئے گی، اور یہ عالمی سطح پر ماحول دوست اقدامات کی تسلسل کی علامت ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان ایک صاف، سبز اور پائیدار مستقبل کی طرف گامزن ہے۔
پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز انڈسٹری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں
3