4
لاہور( اباسین خبر)اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ دورانِ سماعت وکیل محمد خان بھٹی نے مقف اختیار کیا کہ ان کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔