لاہور( اباسین خبر)ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سرفراز چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے مزید 10 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس حوالے سے 18 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔محمد سرفراز چوہدری نے بتایا کہ ایسے افراد جو ریاست اور معزز شخصیات کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں، ان کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ ملزمان کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں: تصاویر بنانے والے، شیئر کرنے والے، لائک کرنے والے، اور کمنٹس کرنے والے۔ ان میں سے ہر کیٹگری کے افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور انہیں پانچ سے سات سال تک کی سزا مل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد پاکستان کے خلاف ملک سے باہر بیٹھ کر شرپسندی کر رہے ہیں، ان کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور شہباز گل اور عادل راجا جیسے ملزمان کو بھی پاکستان لایا جائے گا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بتایا کہ لاہور میں 6، فیصل آباد میں 5، گوجرانوالہ میں 1، ملتان میں 2، پشاور میں 3 اور ایبٹ آباد میں 1 مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان میں سے کچھ کو جسمانی ریمانڈ پر اور کچھ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔
مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمات درج
5