راولپنڈی( اباسین خبر) آئی ایس پی آر کے مطابق، بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری تھا۔ 11 جنوری کو اس دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے طور پر ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع وزیرخوا کے گاں بِلورائی کا رہائشی تھا۔دہشت گرد کا تعلق حاجی قاسم داوران خان کے خاندان سے تھا اور وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 جنوری کو اس کی لاش عبوری افغان حکومت کے حکام کے حوالے کر دی گئی۔یہ واقعہ پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔
افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، ژوب میں ہلاک دہشتگرد افغانی تھا، آئی ایس پی آر
3