3
ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجایا رنگا راجو 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، وجایا رنگا راجو چنئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی۔ وہ اپنے فلمی کیریئر میں ولن کے کردار کے لیے مشہور تھے۔گزشتہ ہفتے اداکار حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے چنئی منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے سوگواروں میں دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔وجایا رنگا راجو نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔