2
ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنا ایک اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔اس اپارٹمنٹ کو نومبر 2021 میں اداکارہ کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دیا تھا۔گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی، اور 2020 سے 2024 کے دوران ان کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔