کراچی ( شوبز ڈیسک)خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ایک ساتھ کھڑی تصویر وائرل ہوئی ہے، جس کے حوالے سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان فنکاروں کے چاہنے والے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، منور فاروقی کو جلد ہی ایک ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکے گا، اور اس جوڑی کے مداح اس پر خوب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔وائرل تصویر میں دونوں فنکاروں کو ہاتھ جوڑے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے دونوں کے مشترکہ پراجیکٹ کی افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔پاکستان اور بھارت میں میوزک کے شائقین ان مشہور شخصیات کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ 2023 میں بھی کنزا ہاشمی نے بھارتی اسٹار اور میزبان کرن واہی کے ساتھ راحت فتح علی خان کے ویڈیو سانگ میں کام کیا تھا۔
کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کیساتھ ویڈیو سانگ میں نظر آئیں گی
5