ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم کے بارے میں نیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم محمد شہزاد جب بنگلادیش میں مقیم تھا، تو وہ قومی سطح پر ریسلنگ چیمپئن تھا۔ ممبئی پولیس کا خیال ہے کہ ملزم ریسلنگ چیمپئن ہونے کی وجہ سے ہی سیف علی خان اور گھر کے دیگر ملازمین کو قابو کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق، حملہ آور بنگلادیش سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور گزشتہ چند ماہ سے ممبئی میں مقیم تھا۔یاد رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں سیف علی خان پر ان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران حملہ آور نے چاقو سے 6 بار حملہ کیا تھا اور سیف علی خان کو زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس کی نشاندہی پر ملزم کو 19 جنوری کو چھتیس گڑھ میں چلتی ٹرین سے حراست میں لے لیا گیا۔
سیف علی خان پر چاقو سے حملہ: ملزم سے متعلق نیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا
4