4
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 572 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔