5
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم رہنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کی عالمی اقتصادی امکانات پر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے 3 فیصد اور حکومت نے 3.6 فیصد کا تخمینہ لگایا ہے۔ اگلے مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 3.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں پاکستان میں خطے کی سب سے کم شرح نمو کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم زرعی اور صنعتی شعبوں میں بہتری آئی ہے اور کرنسی استحکام اور مہنگائی کی کمی سے میکرو اکنامک استحکام دیکھا جا رہا ہے۔