کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ دیکھنے کو ملا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 2703 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 282200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کے اضافے کے ساتھ 241941 روپے ہو گئی۔اس کے علاوہ، فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے کے اضافے سے 3433 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے کے اضافے کے ساتھ 2943 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔یہ اضافہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں عالمی قیمت میں 29 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2900 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا ہوگیا
8
پچھلی پوسٹ