ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے اسٹار حسن علی نے اپنی بھارتی اہلیہ سمعیہ آرزز کی قربانیوں کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔ حسن علی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور سمعیہ کی ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی، جہاں وہ سمعیہ کو پسند کرنے لگے تھے۔حسن علی نے کہا کہ ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ کئی بار جاری رہا، جس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے بہت مشکل تھا، اور اس کی کامیابی کا سارا کریڈٹ وہ اپنی اہلیہ کو دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حسن علی نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو بتایا تھا کہ کرکٹ کی وجہ سے انہیں دبئی میں ہمیشہ نہیں رہنا ہوگا، تاہم کچھ سال وہ وہاں گزارے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2023 کے ورلڈکپ کے دوران وہ اپنے سسرال ملنے دبئی گئے تھے۔حسن علی نے یہ بھی بتایا کہ سمعیہ نے اپنے کیریئر کی قربانی دی کیونکہ وہ ایمریٹس میں کام کر رہی تھیں۔ فی الحال، سمعیہ ان کے ساتھ پاکستان میں رہتی ہیں اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔
حسن علی اپنی بھارتی اہلیہ کے گُن گانے لگے
7