کراچی( اباسین خبر)جعلسازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور خواتین گرفتار،کراچی میں ایف آئی اے نے جعلسازی کے ذریعے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی تین مفرور خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی خواتین عائشہ ناز، حنا ناز، اور افشاں ناز کو گرفتار کیا۔یہ تینوں خواتین 2022 سے مطلوب تھیں اور غیر ملکی ہونے کے باوجود جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر چکی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کیے، جنہیں یونین کونسل کے سیکرٹری رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹان نے جاری کیا۔ ان جعلی دستاویزات کی بنیاد پر خواتین نے شناختی کارڈ حاصل کیے۔ایف آئی اے نے ان خواتین سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور تحقیقات میں سہولت فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ نادرا کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا امکان بھی تفتیش میں زیر غور ہے، اور ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
جعلسازی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور خواتین گرفتار
4