راولپنڈی( اباسین خبر) سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکامسکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کے مطابق، 27 اور 28 دسمبر کی درمیانی رات 20 سے 25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کرم اور شمالی وزیرستان میں پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔28 دسمبر کو علی الصبح خارجیوں اور افغان طالبان نے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق، افغان طرف سے بھاری نقصانات کی ابتدائی خبریں موصول ہوئی ہیں، جن میں 15 سے زائد دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مثر جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان چھ پوسٹوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے کی درخواست کی ہے، لیکن افغان طالبان ان دہشتگردوں کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی
5