لند ن ( ہیلتھ ڈیسک)بلڈ پریشر کی دوائیوں کے ساتھ بروفین کا استعمال انتہائی محتاط طریقے سے کرنا ضروری ہے کیونکہ ان دونوں ادویات کا امتزاج گردوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور پانی کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بلڈ پریشر کی دوائیاں لے رہے ہیں تو بروفین استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر بروفین خریدنا اور استعمال کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بروفین خون میں پروسٹیگلینڈن کی سطح کو کم کر دیتا ہے، جو کہ گردوں کے خون کے بہا کے لیے ضروری ہارمون ہے۔ جب یہ ہارمون کم ہوتا ہے تو گردوں کی فعالیت متاثر ہو سکتی ہے، اور نتیجتا گردے پر چوٹ آ سکتی ہے۔ بروفین اور بلڈ پریشر کی دوائیوں کا یہ امتزاج خون کے بہا کو شدید متاثر کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں پیشاب کی مقدار میں کمی، ٹانگوں کی سوجن، پیٹ میں درد، کمر کے درد، یا بیمار ہونے جیسے علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔عام طور پر ڈاکٹر بروفین اور بلڈ پریشر کی دوائیوں کو ایک ساتھ تجویز نہیں کرتے، لیکن اگر کسی مریض کو ان دونوں کا استعمال کرنا ضروری ہو، تو بروفین کو صرف چند دنوں کے لیے اور مکمل طبی نگرانی میں استعمال کرنا چاہیے۔
بلڈ پریشر کے مریض یہ دوا ڈاکٹر سے پوچھے بغیر ہرگز نہ لیں
2