اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام اور ایٹمی دفاعی طاقت کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا، اور اس پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقصد کے لیے ہے تاکہ اگر ملک کے خلاف کوئی جارحیت ہو تو دفاع کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا نے جو پابندیاں عائد کی ہیں، ان کا کوئی جواز نہیں اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام 24 کروڑ عوام کا ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چند دن قبل خوارج کے حملے میں پاکستان کے 17 اہلکار شہید ہوئے، جن کے لیے دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ ان حملوں میں سے آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اور ہمارے سپہ سالار خود وانا گئے اور فورسز کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، ہم ترقی اور خوشحالی کے ثمرات قوم تک نہیں پہنچا سکتے۔ وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فرقہ واریت کی وجہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں جانوں کا ضیاع ہوا، اور اسلام آباد میں اس دوران غفلت برتی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دفاعی لحاظ سے ضروری ہے اور اس پر امریکہ کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیاں بلاجواز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس پروگرام کے لیے متحد ہیں اور اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا
9