اسلام آباد( اباسین خبر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری کی بازیابی کے کیس میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی زیر صدارت کیس کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار ناظمہ فتح یاب کی طرف سے وکیل ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت دفاع کے نمائندے بھی عدالت میں موجود تھے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا شوہر مظفرآباد سے لاپتہ ہوا ہے اور اس کی ایف آئی آر بھی درج ہے۔ عدالت نے اس کیس کی مزید تحقیقات کے لئے ڈی جی ایم آئی سے بند لفافہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان سے لاپتہ شہری کی بازیابی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
لاپتہ شہری کی بازیابی کا کیس، ڈی جی ایم آئی سے رپورٹ طلب
12