کراچی ( اباسین خبر)صوبائی وزیر تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی لہر کے پیش نظر اسکولوں میں طلبہ کے یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر رفعیہ جاوید، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے نجی اسکولوں کو اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کے دوران نجی اسکولز کو یونیفارم کے حوالے سے نرمی برتنے کی اجازت دی جائے تاکہ اسکول کے بچوں کی صحت کو سردی سے بچایا جا سکے۔اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سردیوں میں طلبہ کو گرم کپڑے پہننے کی اجازت دی جائے، جن میں سوئیٹرز، بلیزرز، جیکٹس، کوٹس، ٹوپیاں، موزے اور جوتے شامل ہیں۔ یہ پالیسی سردیوں کے پورے موسم تک لاگو رہے گی۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسکول کلاسز میں بھی سردی سے بچا کے مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کی صحت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
وزیر تعلیم سندھ نے سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کر دی
7