مستونگ( اباسین خبر)گردگاپ کے زمینداروں کا اجلاس، بجلی کی بندش کی شدید مذمت، زراعت کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ چار مہینوں سے بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی کی فراہمی بالکل بند کر دی گئی ہے۔ پہلے 24 گھنٹوں میں صرف 3 گھنٹے پانی کے لیے بجلی فراہم کی جاتی تھی، لیکن اب 4 ماہ سے مکمل طور پر بجلی بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے پانی تک کی فراہمی بھی ممکن نہیں رہی۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گندم کاشت کرنے کا سیزن ہوتا ہے اور بجلی کی عدم دستیابی کے سبب اس سیزن میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، جو کہ آئندہ سالوں میں سنگین بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ مزید برآں، 15 ستمبر سے 15 جنوری تک ہمارے پیاز اور زیرہ کاشت کا سیزن بھی آتا ہے، اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو یہ سیزن بھی متاثر ہو گا۔زمینداروں کا کہنا تھا کہ ہمارے انگور اور سیب کے باغات پہلے ہی واپڈا کی غفلت اور سست روی کی وجہ سے خشک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اقوام بالا سے مطالبہ کیا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی اور واپڈا کی ملی بھگت کو بے نقاب کیا جائے اور اصل صورتحال سے زمینداروں کو آگاہ کیا جائے۔زمینداروں نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مسائل حل نہ ہوئے تو ایک ہفتے کے اندر اسلام آباد میں کسان لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام زمینداروں سے درخواست ہے کہ وہ اس تحریک میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ہمارے مسائل حل ہو سکیں۔
کر دگا پ گردونو اح میں بجلی کی بندش سے زراعت تباہ زمیندارمشکلات کا شکار
15