پشاور( اباسین خبر)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور پولیس کے اعلی حکام سے ان واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلی نے حملوں میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائی کی ہدایت کی اور انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی تاکید کی۔علی امین گنڈا پور نے انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے لواحقین کو مکمل مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے انسداد پولیو ٹیموں کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے، فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کی مذمت، رپورٹ طلب
6