11
لندن ( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایسا گوہا نے بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا سے آن ایئر معذرت کر لی۔ایسا گوہا نے گزشتہ روز کمنٹری کے دوران جسپریت بمرا کے لیے نامناسب لفظ استعمال کیا تھا۔ سابق خاتون کرکٹر اور کمنٹیٹر نے بمرا کو “موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ” (سب سے قیمتی پراڈکٹ) کہا تھا، جس پر انہیں بعد میں احساس ہوا کہ یہ لفظ مناسب نہیں تھا۔گوہا نے اس کے بعد بمرا سے براہ راست معذرت کی اور وضاحت دی کہ ان کا ارادہ کسی کی توہین کا نہیں تھا۔