9
پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آج شہدا ڈی چوک کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ مرکزی دعائیہ تقریب باغ ناران حیات آباد پشاور میں ہوگی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نہتے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور حکومت کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی گئی؟انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول زرداری کو لانے کے لیے ایوانِ صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔ بلاول زرداری کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وہ شیروانی پہننے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔